26 فٹ لمبا سانپ، پہنچا ریسٹورنٹ میں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 20 اگست 2015 19:59

26 فٹ لمبا سانپ، پہنچا ریسٹورنٹ میں

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست۔2015ء)تھائی لینڈ میں بنکاک کے مقام تھوبوری میں چائنیز ریسٹورنٹ کا سٹاف ریسٹورنٹ میں 26 فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔یہ سانپ کھانا کھانے والوں سے چند فٹ دور دیوار کے پیچھے تھا۔سٹاف نے فوراً ہی فائر فائٹرز کو بلایا جنہوں نے آکر اس سانپ کو وہاں سے ہٹایا۔ بہت سے مقامی افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر شوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح فائر فائٹر اس سانپ کو اٹھا کر اس کی پیمائش کر رہے ہیں اور موقع پر لوگوں کا مجمع لگا ہوا ہے۔فائر فائیٹرز نے سانپ کو پکڑ کر اس کا منہ کور کر دیا۔17 فائر فائٹرز نے مل کر اس سانپ کو اٹھایا، فائرفائٹرز کے مطابق اس سانپ کا وزن 23 سٹون(146 کلوگرام) اور لمبائی 26 فٹ تھی۔ فائر فائٹرز نے سانپ کی پیمائش اور وزن کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا۔