جرمن پولیس کو ڈھکن چوروں کی تلاش

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 20 اگست 2015 19:59

جرمن پولیس کو ڈھکن چوروں کی تلاش

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست۔2015ء) مغربی جرمنی کی پولیس اُن چوروں کو ڈھونڈ رہی ہے جنہوں نے سٹور میں گھس کر 1200 بوتلوں کے ڈھکن چرا لیے۔ پولیس کے مطابق چور شراب فروخت کرنے والے سٹور میں داخل ہوئے، بوتلوں کے ڈھکن اتارے اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چوروں نے بوتلوں میں موجود شراب کی ایک گھونٹ بھی نہیں چکھی۔ پولیس کو یقین ہے کہ چوروں نے ڈھکن اپنا سکور بڑھانے کے لیے چرائے ہیں۔ شراب کی کمپنی نے ایک سکیم چلائی ہوئی ہے، جس کے تحت ڈھکنوں پر سکور لکھا ہوتا ہے۔ پولیس کو سٹور سے ایسے بہت سے ڈھکن ملے جن پر گڈ لک دوبارہ کوشش کریں لکھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت انہیں کسی بھی شک نہیں۔

متعلقہ عنوان :