جسٹس(ر) جاوید اقبال انکوائری کمیشن نے مزید 66افراد کا سراغ لگا لیا
کمیشن کے پاس گزشتہ دو ماہ کے دوران لاپتہ افراد کے111 نئے کیس درج کرائے گئے ،زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1270 ہوگئی ہے ،کمیشن روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی سماعت کررہا ہے ، کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ میں اعداد وشمار
جمعرات 20 اگست 2015 20:08
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وفاقی حکومت کی طرف سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جسٹس(ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن نے مزید 66افراد کا سراغ لگا لیا،کمیشن کے پاس گزشتہ دو ماہ کے دوران لاپتہ افراد کے111 نئے کیس درج کرائے گئے جس سے زیر تفتیش کیسوں کی تعداد1270 ہوگئی ہے ،کمیشن روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے کیسوں کی سماعت کررہا ہے ، کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق جون اور جولائی 2015ء کے دوران جسٹس (ر) جاوید اقبال، جسٹس (ر)ڈاکٹر غوث محمد اور سابق آئی جی پولیس محمد شریف ورک پر مشتمل کمیشن نے مبینہ طورر پر زبردستی اٹھائے جانے والے ا فراد کے کیسوں کی اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سماعت کی،کمیشن کے سامنے پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے پیش ہوئے ،کمیشن نے جون میں 32 کیس نمٹاتے ہوئے 30فراد کو بازیاب کرایا،2 افراد کے کیس لاپتہ نہ ہونے کے باعث بند کر دیے گئے ،جون میں کمیشن کے پاس 56 نئے کیس درج کرائے گئے ،جولائی میں کمیشن نے 44 کیس نمٹاتے ہوئے 36 افراد کو بازیاب کرایا، 8 افراد کے کیس لاپتہ نہ ہونے کے باعث بند کر دیے گئے ،جولائی کے دوران کمیشن کو55 نئے کیس موصول ہوئے ، اس طرح اب کمیشن کے پاس زیر تفتیش کیسوں کی تعداد 1270 ہو گئی ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.