سینسیناٹی ٹینس ٹورنامنٹ ، نوواک اور واورینکا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

نوواک نے بینوٹ پائر اور سٹینسلاس واورینکا نے بورنا چوریک کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا

جمعرات 20 اگست 2015 20:15

سینسیناٹی ٹینس ٹورنامنٹ ، نوواک اور واورینکا نے اپنے اپنے میچز جیت ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) امریکہ میں جاری سینسیناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ اور سوئٹزر لینڈ کے سٹینسلاس واورینکا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ سینسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے بینوٹ پائر کیساتھ ہوا۔ عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرانس کے کھلاڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ دو سے ہرایا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ کے سٹینسلاس واورینکا اور کروشیا کیبورنا چوریک میدان میں اترے۔ دونوں مایہ ناز کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ سوئس ٹینس سٹار نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے کروشئین حریف کو شکست دی۔ انہوں نے بورنا چوریک کیخلاف تین چھ ، سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :