پرو چیلنج سائیکل ریس ، برینٹ بوک والٹر نے کامیابی حاصل کر لی

بی ایم سی ٹیم کے کھلاڑی نے جیت کے ساتھ ہی ریس میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے16 منٹ کی برتری اپنے نام کر لی

جمعرات 20 اگست 2015 20:15

پرو چیلنج سائیکل ریس ، برینٹ بوک والٹر نے کامیابی حاصل کر لی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) امریکا میں پرو چیلنج سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں میزبان ملک کے برینٹ بوک والٹر نے برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

پرو چیلنج سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں دنیا بھر سے شامل شرکا نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، پرجوش رائڈرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب جان لگائی ، بی ایم سی ریسنگ ٹیم کے سائیکلسٹ برینٹ بوک والٹر نے کسی کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے ریس کی دوسری سٹیج اپنے نام کی۔ اس کامیابی کے بعد انہیں ریس میں مجموعی طور پر آٹھ گھنٹے سولہ منٹ اور دس سیکنڈز کی برتری مل گئی ہے۔ ایونٹ میں آسٹریلیا کے روہان ڈینس دوسرے جبکہ ہم وطن جوناتھن کلارک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔