ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے لوگ شہید ہو رہے ہیں ،اقوام عالم اس کا نوٹس لیں،حافط سعید

بھارت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم چلا رہا ہے، کشمیریوں کے بغیر کسی مسئلے پر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 20 اگست 2015 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء جماعت الدعوة پاکستان کے امیر حافط محمد سعید نے کہا ہے کہ ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے لوگ شہید ہو رہے ہیں ورکنگ باؤنڈری کا مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اقوام عالم اس کا نوٹس لیں بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم چلا رہی ہے ۔ کشمیریوں کے بغیر کسی مسئلے پر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ۔

کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کھلم کھلا جنگ شروع کر رکھی ہے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بہت کمزور ہے پاکستان بھارت کا نام لینے کے بجائے ادھر ادھر کی بات کرتا ہے ۔ بھارت نے پاکستان کے اندرونی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل مداخلت کا سلسلہ جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت پاکستان کے خلاف آخری حد تک جاتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ ہیں وہ پاکستان کو تعاون کیلئے دیکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ لوگوں کے سامنے ہے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے بے گناہ معصوم شہری شہید ہو رہے ہیں بھارت دنیا کے سامنے خود کو سرخرو نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام آزادی چاہتے ہیں حریت رہنماؤں کو نظر بند کر دیا جاتا ہے ان کے خلاف جھوٹے مقدمے چلائے جاتے ہیں کشمیری قیادت نے آزادی کے لئے قدم رکھا ہے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک حمایت جاری رکھے گا