پیپلزپارٹی موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر محاذ آرائی کی سیاست سے گریز کر رہی ہے،ندیم افضل چن

حکومت کے بہت سے کاموں پر اختلاف ہے صرف ملک کی خاطر فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں،آصف زرداری عیدالاضحیٰ کے بعد وطن واپس آ جائیں گے، خصوصی گفتگو

جمعرات 20 اگست 2015 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افصل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر محاذ آرائی کی سیاست سے گریز کر رہی ہے حکومت کے بہت سے کاموں پر اختلاف ہے صرف ملک کی خاطر فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری عیدالاضحیٰ کے بعد وطن واپس آ جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ڈرنے یا گھبرانے والے نہیں ہیں انہوں نے مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آصف زرداری کے وطن واپس نہ آنے کے متعلق چہ مہگیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طور پر پاکستان مسلم لیگ نواز کا سمت مخالف ہوں اور ان کی پالیسیوں اور بہت سے اقدامات سے اختلاف رکھتا ہوں ۔

(جاری ہے)

لیکن ملک کی موجودہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر بہت سی چیزیں درگزر کرنا پڑ رہی ہیں قوم کو ملک کے مفاد اور امن و امان کے لئے دعا کرنی چاہئے ایسے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ تمام سیاسی پارٹیاں اور قوم یکجا ہو کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے متحد ہو جائیں تاکہ ملک میں امن قائم ہونے کے بعد سیاسی معاملات بہتری کی طرف جائیں تاکہ ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہو اور حکومت کے غلط اقدامات پر سیاسی پارٹیوں کو حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا موقع ملے