سی ڈی اے کے ایک ہزار سے زائد افسران کو اسناد تصدیق کیلئے جمع نہ کروانے پر شوکاز نوٹس اور تنخواہوں کی بندش کیلئے لسٹیں تیار

جمعرات 20 اگست 2015 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ءوفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے بائیس سو گزٹڈ افسران میں سے ایک ہزار سے زائد افسران کی جانب سے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اسناد تصدیق کے لئے جمع نہ کروانے کے باعث مذکورہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور تنخواہیں بند کرنے کے لئے لسٹیں تیار کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے ایک اعلی آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل سی ڈی اے انتظامیہ نے 22 سو گزٹڈ افسران کو اپنی اسناد تصدیق کے لئے جمع کروانے کا حکم دیا تھا تاہم ان افسران نے کوئی دلچسپی اس حوالے سے ظاہر نہ کی اور آج تک صرف گیارہ سو 47 افسران نے ہی اپنی اسناد کمیٹی کو تصدیق کے لئے دی ہیں اس آفیسر نے مزید آن لائن کو بتایا کہ ایک ہزار سے زائد ایسے افسران جنہوں نے آج تک کمیٹی کو اپنی اصل تعلیمی اسناد تصدیق کے لئے نہیں جمع کروائی ہیں ان افسران کے ناموں کی فہرست میں تیارت کر لی گئی ہے اور ان افسران کو پہلے مرحلے میں اظہار وجوہ ( شوکاز ) کے نوٹس اگلے ہفتے میں جاری کئے جائیں گے جن کا تحریری اور پیش ہو کر کمیٹی کو جواب دینا پڑے گا اور ایسا نہ کرنے والے افسران کی تنخواہ اگلے ماہ یعنی ستمبر کے مہینے سدے بند کر دی جائے گی اور ایسے افسران کے مستقبل کا فیصلہ ان کی ڈگریوں کی تصدیق کے عمل سے مشروط کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :