حج مشن 2015 ، ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی فہرستیں تاحال فائنل نہیں ہوسکیں

وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 20 اگست 2015 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء حج مشن 2015 کے لئے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی فہرستوں میں نام تاحال فائنل نہیں ہوسکے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے اس سلسلے میں آج بروز جمعہ اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں منظور نظر افراد کو حج مشن 2015 کے لئے منتخب کرنے کا معاملہ بھی حل کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق حج مشن 2015 کے لئے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سعودی عرب بھیجنے کے معاملے میں منظور نظر افرا د کے نام فہرست میں ڈال کر میرٹ پر بنائے ۔

فہرست کی تبدیلی کے باعث وزیر مملکت کے نوٹس لینے کے باعث تاحال حج مشن 2015 کے لئے کوئی نام فائنل نہ ہو سکا ہے جس کے لئے آج بروز جمعہ وزارت کیڈ میں بیرسٹر عثمان ابراہیم کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس بلایا گیا ہے جس میں تینوں ہسپتالوں پمز ، پولی کلینک اور نرم کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ناموں کی فہرست کو تبدیل کر کے منظور نظر افراد کے نام شامل کر لئے گئے اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جب آن لائن نے وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ حج مشن 2015 میں ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوئے ہیں پرانی فہرست میں منظور نظر افراد کے نام شامل کرنے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے کر میرٹ پر آئے ہوئے لوگوں کو حج مشن 2015 پر بھیجا جائے گا

متعلقہ عنوان :