بھارت کے ایک ریٹائرڈ بزرگ ڈاکیے کی اپنی بیگم کی یاد میں تاج محل کے نمونے کی تعمیر

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اگست 2015 21:57

بھارت کے ایک ریٹائرڈ  بزرگ ڈاکیے کی اپنی بیگم کی یاد میں تاج محل کے نمونے ..
لکھنو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) بھارت کے ایک ریٹائرڈ بزرگ ڈاکیے نے اپنی بیگم کی یاد میں تاج محل کی تعمیر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاوَں بلند شہر کے رہائشی 80 سالہ بزرگ فیض الحسن قادری نے اپنی مرحوم اہلیہ کی یاد میں معروف تاج محل کا نمونہ بنا ڈالا ہے۔ فیض الحسن قادری ایک ریٹائرڈ ڈاکیے ہیں جن کی اہلیہ تجمل بیگم کا 4 برس قبل گلے کے کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

فیض الحسن قادری نے اپنی اہلیہ کو اپنی زرعی زمین پر ہی دفنا دیا تھا اور بعد ازاں ان کی قبر پر تاج محل کے نمونے کی تعمیر شروع کردی تھی۔ اس نمونے کی تعمیر کیلئے فیض الحسن قادری نے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کردی تاہم اس کی تعمیر تاحال مکمل نہ ہوسکی ہے۔ فیض الحسن قادری نے تاج محل کے اس نمونے میں موجود اپنی اہلیہ کی قبر کے ساتھ اپنی قبر کیلئے جگہ بھی وقف کر رکھی ہے جہاں وہ موت کے بعد دفن ہونا چاہتے ہیں۔ اپنی اہلیہ کی محبت میں فیض الحسن قادری کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کی باز گشت جب وزیراعلی اترپردیش تک پہنچی تو وہ بھی اس سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے۔ وزیراعلی اترپردیش نے فیض الحسن قادری سے ملاقات کرکے ان کی مالی معاونت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :