میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی کارروائی ، بھاری مقدار میں لاکھو ں مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی

جمعرات 20 اگست 2015 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے گذشتہ شب خفیہ معلومات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی اسمگل شدہ شراب قبضے میں لے لی۔ جس کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں میں ہے۔ اس کارروائی کے دوران دو اسمگلروں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی اور لانچ بھی قبضے میں لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک معلومات ملی کہ اسمگلر غیر ملکی اسمگل شدہ شراب مکران کوسٹ کی گنجاب آباد ساحلی پٹی پر اتاردیں گے۔

(جاری ہے)

جس پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بروقت کارروائی کی اور بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی اسمگل شدہ شراب قبضے میں لے لی۔ اور ساتھ ہی دو اسمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے لانچ قبضے میں لے لی۔ چونکہ رات گہری ہونے کی وجہ سے دوسرے اسمگلروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ساتھ موجود اسپیڈ بوٹ پر فرار ہوگئے۔ اس کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگل شدہ شراب اور دونوں اسمگلروں کو پاکستان کسٹمز ایم سی سی گوادر (پریوینٹو) حکام کے حوالے کردیا تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :