ہمسائے کی بیوی کو لائن مارنے کی سزا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 20 اگست 2015 22:09

ہمسائے کی بیوی کو لائن مارنے کی سزا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اگست۔2015ء)ایک سعودی شخص اپنے ہمسائے کی بیوی کو پسند کرنے لگا۔ اتفاق سے ہمسایہ دفتر میں اس کے ماتحت کام کرتا تھا۔اس شخص نے ہمسایے کی بیوی کو لائن ماری اور اپنی ہڈیاں توڑوا لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شخص اپنے ملازم ، جو 5 سال سے اس کاہمسایہ تھا، کی بیوی پر نظر رکھتا تھا۔اس نے ہمسائے کی بیوی کو تعلقات بڑھانے کی پیشکش کی جسے اس عورت نے رد کر دیا۔

اس کے بعد وہ شخص عورت کو دھمکانے لگا کہ اگر میری بات نہ مانی تو تمہارے شوہر کا تبادلہ دور دراز کے علاقے میں کر دوں گا، جہاں گذارہ کرنا تمہارے بس میں نہ ہوگا۔ عورت ان دھمکیوں سےاتنی ڈری کے اس نے اپنے بھائیوں کو اس کے بارے میں بتا دیا۔ بھائیوں نے باس کو پکڑنے اور اپنی بہن کو چھیڑنے پر سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق عورت باس سے اس کے گھر ملنےپر رضامند ہو گئ۔

باس نے خوشی خوشی عورت کے شوہر کو زیادہ دیر والا کام دے دیا۔مقررہ وقت پر باس کے گھر عورت کی جگہ اس کے بھائی پہنچ گئے اور باس کی خوب درگت بنائی، باس کی کئی ہڈیاں اس جھگڑے میں ٹوٹ گئیں۔ باس بھائیوں کی منتیں کرتا رہا کہ اس کے خلاف شکایت نہ کی جائے مگر بھائیوں نے اپنی بہن کو چھیڑنے اور اپنی ملازمت کا غلط فائدہ اٹھانے کے الزام میں اس کےخلاف مقدمہ کر دیا۔

اس واقعے کی اطلاعات شوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی۔شوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالےسے ہر طرح کا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عورت ہی خراب تھی، جو اپنے بھائیوں کے سامنے پکڑی گئی اور پھر سارا الزام باس پر ڈال دیا۔ بہت سے لوگ عورت کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر باس کو چھوڑ دیا جاتا تو وہ پھر کسی عورت کو دھمکیاں دے کر غلط کام پر اکستاتا۔