تمام منتخب نمائندوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے،سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری

جمعرات 20 اگست 2015 22:50

تمام منتخب نمائندوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے،سابق صدر اور پیپلز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ تمام منتخب نمائندوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے،پیپلزپارٹی زرائع کے مطابق سابق صدر نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گڈول پر قاتلانہ حملے کے بعد سندھ بھر کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کے لئے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کہا ہے کہ تمام اراکین اور سیاسی رہنماوں کی سیکورٹی جلد ازجلد بہتر بنائی جائے،سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ منتخب اراکین صوبائی اسمبلی اور سیاسی رہنماؤں کی سکیورٹی حکومت سندھ کی زمہ داری ہے، اگر ضرورت پڑے تو ان اراکین اور سیاسی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔