بھائی کی محبت کے جرم میں ہندوستان میں 2 بہنیں زیادتی کا شکار

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اگست 2015 00:21

بھائی کی محبت کے جرم میں ہندوستان میں 2 بہنیں زیادتی کا شکار
لکھنو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) بھائی کی محبت کے جرم میں ہندوستان میں 2 بہنوں کے زیادتی کا شکار ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں 2 خواتین کے ساتھ زیادتی کے انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ دونوں بہنوں کا بھائی گاوَں کی ایک شادی شدہ لڑکی کی محبت میں گرفتار تھا اور اس لڑکی کے ساتھ گاوَں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد گاوَں کی پنچایت نے سزا کے طور پر اس شخص کی 2 بہنوں کو زیادتی کا شکار کرنے اور عوام کے سامنے برہنہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ خواتین کا بھائی فوری گاوَں لوٹ آیا جسے شادی شدہ لڑکی کے اغواہ کے کیس میں پھنسا کہ جیل میں ڈال دیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے خود کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ داران کو سزائیں دلوانے کیلئے بھارت کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے تاہم مقامی پولیس اس واقعے کے پیش آنے سے مسلسل انکار کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :