بھارتی ہٹ دھرمی کی انتہا، اگر حریت رہنماوں سے ملاقات کی تو امن مذاکرات نہیں ہوں گے۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیزکو پیغام ارسال کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 10:48

بھارتی ہٹ دھرمی کی انتہا، اگر حریت رہنماوں سے ملاقات کی تو امن مذاکرات ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : پاک بھارت امن مذاکرات سے قبل ہی بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو حریت رہنماؤں سے ملاقات کرنے پر امن مذاکرات نہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی کی سرکار نے اسلام آباد کو سرکاری سطح پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اور حریت رہنماؤں سے ملاقات نا مناسب قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارت ضرور تشریف لائیں لیکن حریت رہنماؤں سے ہرگز ملاقات نہ کریں.۔

بھارت نے دھمکی دی ہے کہ اگر سرتاج عزیز نے اپنے دورے کے دوران حریت رہنماؤں سے ملاقات کی تو پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دورہ بھارت کے دوران 23 اگست کو حریت رہنماؤں کو ملاقات کے لئے مدعو کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کا یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے بھارت نے ہٹ دھرمی کا ثبوت دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ڈالی اور اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہا ہے۔

بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہی پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے دستبرداری کا اعلان کیا اور واضح کر دیا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز بھارت اپنی بوکھلاہٹ کو سنبھال نہیں پایا اور حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کر دیا تاہم ہوش میں آنے کے بعد چند گھنٹے بعد ہی حریت رہنماؤں کو رہا بھی کر دیا.

متعلقہ عنوان :