آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس پیسے کمانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 21 اگست 2015 11:33

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس پیسے کمانے میں سب کو ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس نے پیسے کمانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پچھلے سال 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کما کر سب سے زیادہ پیسے کمانے والے اداکاراوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئیں۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے فوربس نے زیادہ پیسے کمانے والی ٹاپ ٹین اداکاراوں کی فہرست شائع کی ہے جس کے مطابق ہنگر گیمز سے شہرت پانے والی اداکارہ لارنس نے جون 2014سے جون 2015تک 12ماہ کے دوران 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کمائے اور ساتھی اداکاراوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ 2013میں فلم سلور لائنگ پلے بک میں بہترین کردار پر آسکر بھی جیت چکی ہیں۔