قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے اسلام آباد پولیس کا انسداد دہشت گردی سیل قائم

جمعہ 21 اگست 2015 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے اسلام آباد پولیس کا انسداد دہشت گردی سیل قائم کردیا گیا‘ ابتدائی طور پر تین سو جوانوں کا انتخاب مکمل‘ اگلے ہفتے سے تربیت شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے اسلام آباد پولیس کا انسداد دہشت گردی سیل قائم کردیا گیا۔ سیل کے لئے ابتدائی طور پر تین سو جوانوں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔ جوانوں کی تربیت اگلے ہفتے سے شروع ہوگی۔ پاک فوج کے جوان کھاریاں میں ان تین سو جوانوں کو تربیت دیں گے۔ تربیت میں اہم عمارتوں کی سکیورٹی اور ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :