خوف، وحشت سے بھرپور فلم دی وچ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جمعہ 21 اگست 2015 11:58

خوف، وحشت سے بھرپور فلم دی وچ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) خوف اور وحشت سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی فلم دی وچ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ ہدایتکار رابرٹ ایگر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی 1630 کے ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو بیابان جنگلات کے درمیان واقع اکلوتے گھر میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس خاندان میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوتا ہے جو پراسرار طور پر غائب ہو جاتا ہے اور پھر ایک کے بعد دوسرے بچے پر جنات کا سایہ ہونے لگتا ہے جس سے خاندان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹنے لگتے ہیں۔

دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار انیا ٹیلر جوئے نبھا رہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رالف آئنسن، کیٹ دیکی، ہاروے سکرم دیگر شامل ہیں۔ ہارر فلم اگلے سال اگست میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔