پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے متوقع

جمعہ 21 اگست 2015 12:18

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے متوقع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) میں نئے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد کھوکھر کی نئے عہدے پر تقرری کی باقاعدہ منظوری کیلئے ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بور ڈ کا اجلاس اگلے ہفتے متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نئی قومی سلیکشن کمیٹی ، قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے نئے آفیشلز بارے بھی اہم فیصلہ کیا جائے گا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے پر بھی غور کیاجارہا ہے جس میں سابق ہاکی اولمپنئز کو بھی شامل کیاجائے گا جس میں حسن سردار ، منظور جونیئر ، منظور الحسن ، حنیف خان ، اصلاح الدین اور شہباز سینئر کے نا م شامل ہیں ۔