بالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھُوتی اداکار و فلمسٹار ماہرہ خان نے مداحوں کی خواہش پوری کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 13:04

بالی وڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھُوتی اداکار و فلمسٹار ماہرہ خان نے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : بالی وُڈ میں اپنے جوہر دکھاتی اور تیزی سے ترقی کی جانب گامزن اداکار و فلمسٹار ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کر دی. تفصیلات کے مطابق ماہر ہ خان کے مداحوں نے ان سے سوشل میڈیا کی ایک اور ویب سائٹ ”انسٹا گرام“ جوائن کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے ماہرہ خان نے قبول کر لیا ہے.

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے علی الصبح ساڑھے دس بجے اپنے ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ اب انسٹا گرام پر موجود ہیں اور ان کے مداح ان کو ”فالو“ کر سکتے ہیں.

جس کے بعد آدھے گھنٹے سے بھی کم عرصے میں ماہرہ خان کوچالیس ہزار مداحوں نے ”فالو“ کیا جبکہ ان کی ایک اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو بھی کچھ ہی دیر میں 800 افراد نے لائیک کیا. انسٹا گرام جوائن کرنے پر ماہرہ خان نے مداحوں نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا.

متعلقہ عنوان :