انڈر 19 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

جمعہ 21 اگست 2015 13:17

انڈر 19 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن میں بے قاعدگیوں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) انڈر 19 انٹر ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوگیا ، غیر معیاری سلیکشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ریجن کی سلیکشن کرنے والے تمام سلیکٹرز کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق انڈر 19 انٹر ریجن کی سلیکشن میں کرکٹ بورڈ نے فٹنس کو اہمیت دیتے ہوئے بہترین فٹنس کے حامل کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرنے کا ٹاسک دیا تھا لیکن سلیکشن کے معاملے میں سلیکٹرز نے ان احکامات و ہدایات کو نظر اندار کرتے ہوئے غیر معیاری فٹنس رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھی سلیکٹ کیا ہے۔

سلیکشن کے عمل میں پاکستان کی سینئر و جونیئر سلیکشن کمیٹی کے کئی اراکین بھی شامل ہیں۔ بعض سلیکٹرز کے حوالے سے ذاتی پسند ناپسند اور میرٹ سے ہٹ کر سلیکشن کی شکایات بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو موصول ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ ساری تفصیلات جمع کرنے کے بعد تمام سلیکٹرز سے وضاحت طلب کریگا کہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو کیوں منتخب کیا گیا ۔ سلیکشن کے عمل کا حصہ رہنے والے سلیکٹرز سے دیگر سوالات بھی کیے جائیں گے ۔ چیئر مین کرکٹ بورڈ کے احکامات کی روشنی میں ہر سطح پر کھلاڑیوں کی فٹنس کے معیار کو اہمیت دی جائے گی ۔ خراب فٹنس کے حامل کھلاڑیوں کے ریجنل آفیشلز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :