وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 21 اگست 2015 14:33

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعہ کو اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران داخلی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قومی سلامتی و خارجہ امور بارے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :