اسلام آباد ہائی کورٹ ،محکمہ پاسپورٹ میں گریڈ سترہ میں ہونے والی نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری

جمعہ 21 اگست 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے محکمہ پاسپورٹ میں گریڈ سترہ میں ہونے والی نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کمال خان اور اورکزئی کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد رمضان خان عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس کہ موکل کی گریڈ سترہ میں ترقی کی منظوری کے باوجود اسے پروموٹ نہیں کیا گیا جبکہ گریڈ سترہ کی نئی آسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں دلائل سننے کے بعد عدالت نے نئی ہونے والی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے عدالت نے سما عت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :