کیا واقعی بھنگ کینسر کے علاج میں معاون ہے؟ امریکا نے اعتراف کر لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 21 اگست 2015 14:41

کیا واقعی بھنگ کینسر کے علاج میں معاون ہے؟ امریکا نے اعتراف کر لیا

امریکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست2015ء) کیا واقعی بھنگ کینسر کے علاج میں معاون ہے؟ امریکا نے اعتراف کر لیا امریکی حکومت نے کینسر سے متعلق سرکاری ویب سائٹwww.cancer.gov (ویب سائٹ لنک http://www.cancer.gov/about-cancer/treatment/cam/patient/cannabis-pdq/#link/_13 ) پر اعتراف کیا ہے کہ بھنگ اور اس کی طرح کا نشہ کینسرکے علاج کے ذیلی اثرات کم کرنے میں معاون ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے محکمہ صحت کے ادارے دی نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ بھنگ اور اس کی طرح کے نشے کو دھویں کی صورت میں استعمال کرنے(سگریٹ نوشی)، پکا کر کھانے، جڑی بوٹیوں کی چائے پینے ، حتیٰ کہ زبان کے نیچے سپرے کرنے سے بھی کینسر کے علاج کے سائیڈ ایفکٹس کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس ویب پیج پر یہ بھی لکھا ہے کہ کس طرح چوہیا کے کینسر کے خلیوں کو بھنگ سے ختم کیا۔