اسلام آباد ،قومی ائیرلائن میں ضرورت سے زائدبھرتیو ں کا انکشاف

جمعہ 21 اگست 2015 14:45

اسلام آباد ،قومی ائیرلائن میں ضرورت سے زائدبھرتیو ں کا انکشاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) قومی ائیرلائن میں ضرورت سے زائدبھرتیوں سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے نقصان پہنچانے کاانکشاف ہواہے ،بااثرسیاسی شخصیات کے دباوٴاورنوازنے کی پالیسی نے پی آئی کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کوموصولہ دستاویزات کے مطابق پی آئی اے میں نئی تعیناتیوں کے لئے مختص بجٹ کے باوجودانتظامیہ نے مختلف کیڈرکے 500سے زائداہلکاروں اورافسران کوبھرتی کرکے قومی ائیرلائن کومجموعی طورپردوسالوں کے دوران 68کروڑ19لاکھ 41ہزار472روپے کانقصان پہنچایاہے ،دستاویزات کے مطابق انتظامیہ نے منظوری کے بغیرایڈوائزرٹوچیئرمین کوماہانہ 4لاکھ17ہزارلاکھ سے زائدپربھرتی کیااسی طرح ادارے کی ضرورت13ڈائریکٹروں کی بھرتی کے بجائے 16ڈائریکٹربھرتی کئے گئے اوران 3ڈائریکٹروں کومختص بجٹ سے زائد2کروڑ24ہزارسے زائدکی ادائیگی کی گئی ،انتظامیہ نے کاک پٹ کریواورکیڈٹ پائلٹ کی مختص اسامیوں سے 10افرادزائدبھرتی کرکے ادارے کو2کروڑ63لاکھ روپے سے زائدکانقصان پہنچایاہے ،اسی طرح ٹرینزانجینئرکی مختص90آسامیوں کے بجائے115ٹرینی انجینئرزبھرتی کئے گئے جس سے ادارے کو1کروڑ36لاکھ78ہزارروپے سے زائدکانقصان پہنچایاگیا،آفیسرزانجینئرزاورکریوچیف کی مختص 793آسامیوں کی جگہ پر963افرادکوبھرتی کرکے ادارے کو18کروڑسے زائدجبکہ کیبن کریوکی مختص1881اسامیوں کے بجائے2173افرادکوبھرتی کرکے ادارے پر42کروڑ93لاکھ66ہزارروپے سے زائدکانقصان پہنچایاگیا،دستاویزات کے مطابق قومی ائیرلائن میں ڈیپوٹیشن اورکنٹریکٹ کی بنیادپربھی مختلف منظورنظرافرادکونوازنے کی وجہ سے ادارے کوشدیدنقصان پہنچایاگیاہے ،اس سلسلے میں ادارے کی ڈیپارٹمنٹل اڈٹ کمیٹی کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں مگرادارے کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیاگیا

متعلقہ عنوان :