سنسناٹی اوپن ٹینس : رافیل نڈال ایونٹ سے باہر

جمعہ 21 اگست 2015 14:46

سنسناٹی اوپن ٹینس : رافیل نڈال ایونٹ سے باہر

سنسناٹی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) سنسناٹی اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر اور اینڈی مرے نے تو اپنے میچز جیت لیےلیکن سابق عالمی نمبر ایک رافیال نڈال شکست کھا گئے ، تفصیلات کے مطابق سنسناٹی میں برطانوی سٹار اینڈی مرے کو بلغاریہ کے گریگور دیمترو کے خلاف جیت کےلیے سخت محنت کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

پہلے سیٹ میں شکست کے بعد مرے نے کم بیک کیا اور مسلسل دو سیٹ جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔

سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا ۔ ایک اور میچ میں عالمی نمبر 10 سپین کے رافیل نڈال کو ہم وطن فیلیسیانو لوپیز کے ہاتھوں شکست ہو گئی ۔ ورلڈ نمبر 1 سربیا کے نواوک جوکووچ بیلجئم کے ڈیوڈ گوفن کو ہرا کر اگلے راونڈ میں پہنچ گئے ۔