ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ
جمعہ 21 اگست 2015 14:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) ملکی سیاسی و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی امن و امان تباہ کرنے والوں کا پیچھا کیا جائے گا‘ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ آپریشن تیز کیا جائے گا‘ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی‘ پنجاب میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی جائے گی۔
جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ معاون خصوصی طارق فاطمی اور د یگر حکام شریک ہوئے۔(جاری ہے)
اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کا اگلا مرحلہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اقتصادی راہداری کی سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ آپریشن شروع کیا جائے گا کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی امن و امان تباہ کرنے والوں کاپیچھا کیا جائے گا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے متعلق تبادلہ خیال اور شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پنجاب کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.