سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے وزراء اور اعلیٰ بیورو کریٹس کیلئے آٹھ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

جمعہ 21 اگست 2015 15:02

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب کے وزراء اور اعلیٰ بیورو کریٹس کیلئے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزراء اور اعلیٰ بیورو کریٹس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آٹھ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی وزراء اور اعلیٰ بیورو کریٹس کیلئے آٹھ بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد محکمہ خزانہ نے اس سلسلہ میں پیپر ورک شروع کر دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بلٹ پروف گاڑیاں چیف سیکرٹری پنجاب ، ہوم سیکرٹری سمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے والے دیگر بیورو کریٹس اور صوبائی وزراء کو دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :