سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150روپے کااضافہ

جمعہ 21 اگست 2015 15:10

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150روپے کااضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں گیارہ سو پچاس روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا،فی تولہ سونے کی قیمت چھیالیس ہزار پانچ سوروپے ہوگئی ،سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بیس ڈالر اضافہ کے ساتھ فی اونس گیارہ سو پچانوے ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

۔ جس کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار ایک سو پچاس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فی تولہ سونے کی قیمت چھیالیس ہزار پانچ سو روپے پر پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت نو سو روپے اضافے کے ساتھ انتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ریکارڈ کی گئی۔