پروچیلنج سائیکل ریس ، امریکی کھلاڑی کائیل ریجنن تیسرے مرحلے میں کامیاب

جمعہ 21 اگست 2015 15:17

پروچیلنج سائیکل ریس ، امریکی کھلاڑی کائیل ریجنن تیسرے مرحلے میں کامیاب

نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) امریکا میں پرو چیلنج سائیکل ریس کی تیسری سٹیج میزبان ملک کے کائیل ریجنن نے اپنے نام کر لی ، ریس میں مجموعی طور پر برینٹ بوک والٹر کی برتری برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

پرو چیلنج سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ رائیڈرز نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے ۔ امریکہ کے سائیکلسٹ کائیل رینن نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے تیسری سٹیج اپنے نام کی جبکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر بی ایم سی ریسنگ ٹیم کے سائیکلسٹ برینٹ بوک والٹر پہلی پوزیشن پر موجود ہیں ۔