لاہور پریس کلب کے تحت میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ26اگست سے شروع ہوگا

جمعہ 21 اگست 2015 15:19

لاہور پریس کلب کے تحت میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ26اگست سے شروع ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ چھبیس اگست سے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں میڈیا آرگنائزیشنز کی بتیس ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کلب کے صدر ارشد انصاری،نائب صدر ندیم بسرا اور ٹورنامنٹ کے اسپانسرز نے بتایا کہ لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ چھبیس اگست سے شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی بتیس ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ میں پارلیمینٹیرنز،آرٹسٹ،ڈاکٹرز اور وکلا کی ٹیمیں بھی نمائشی میچز کھیلیں گی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک مختلف ٹیموں کی کٹس کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :