ایشین بیس بال چیمپئن شپ ، قومی ٹیم کا کیمپ لاہور میں لگ گیا

جمعہ 21 اگست 2015 15:21

ایشین بیس بال چیمپئن شپ ، قومی ٹیم کا کیمپ لاہور میں لگ گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ لاہور میں لگ گیا ۔ کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے جاپانی کوچ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہے ۔ حیران کن طور پر پاکستان ایشیا میں چھٹے نمبر ہے جس کی وجہ اس کھیل کی کرکٹ سے مشابہت ہے ۔

(جاری ہے)

ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں لگے کیمپ میں جاپانی کوچ اروکوا کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوئے ۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے بھی کیمپ کا دورہ کیا ۔ بیس بال فیڈریشن کے مطابق کھلاڑیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہونے کے باوجود بیس بال کا ایک بھی گرائونڈ حکومت کی جانب سے مہیا نہیں کیا گیا ہے ۔ ایشین بیس بال چیمپئن شپ 16 ستمبر سے چائنیز تائپے میں شروع ہو رہی ہے جس میں قومی ٹیم اپنی رینکنگ بہتر کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔