اداکارہ عمائمہ ملک کی فلم ”دیکھ مگر پیار سے“فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

جمعہ 21 اگست 2015 15:31

اداکارہ عمائمہ ملک کی فلم ”دیکھ مگر پیار سے“فلم بینوں کی توجہ حاصل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)فلمسٹار عمائمہ ملک کی فلم ”دیکھ مگر پیار سے“فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکا م ہوگئی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ عمائمہ ملک اور سکندر رضوی کی فلم ”دیکھ مگر پیار سے“فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے، شائقین سینما کا کہنا ہے کہ فلم میں وہ تسلسل نہیں دیکھایا گیا جو ہونا چاہئیے تھا جبکہ دوسری طرف فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم حقیقت کی عکاس ہوتی ہے لیکن عمائمہ کی اس فلم میں ملبوسات کی نمائش کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے جس سیفلم بین انجوائے کر سکیں ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ بہت سے سینما مالکان نے اپنے سینماؤں ْمیں سے فلم کی نمائش روک دی ہیتاک فلاپ فلم کی نمائش کرکے گھاٹے کا سودا نہ کیا جائے۔