اداکارہ آفرین 17ستمبر کو حج کے لئے روانہ ہونگی

جمعہ 21 اگست 2015 15:31

اداکارہ آفرین 17ستمبر کو حج کے لئے روانہ ہونگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین 17ستمبر کو حج کے لئے روانہ ہونگی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ آفرین ان دنوں عید پر ریلیز ہونے والی اپنی زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن کو مکمل کروانے کے بعد اداکارہ 17ستمبر کو فلائٹ نمبر پی کے 304سے حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آفرین کا کہنا تھا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اللہ نے یہ موقع دیا کہ حج جیسا مقدس فریضہ ادا کر سکوں۔