پاکستانی تجھے سلام۔۔۔۔پاکستانی تائیکوانڈو بلیک بیلٹ کے حامل احمد بن بوڈلا نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 15:31

پاکستانی تجھے سلام۔۔۔۔پاکستانی تائیکوانڈو  بلیک بیلٹ کے حامل احمد ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء): پاکستانی تائیکوانڈو بلیک بیلٹ کے حامل احمد بن بوڈلا نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق احمد امین نے اپنی پشت پر چالیس پاؤنڈ وزن رکھ کر ایک منٹ تک squart thrust کرنےکا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ احمد امین کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے لیے ریکارڈ بنانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اس کے لیے نہایت سخت محنت کی ہے جس سے مجھے بیرون ملک بھی کافی شہرت ملی۔تاہم احمد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے کھیل کا صلہ ملنا نہایت مشکل ہے۔اس نے بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ ایتھلیٹس کے علاوہ اور کسی کو اتنی اہمیت نہیں دی جاتی۔ 22 سالہ احمد امین وہ پاکستانی ہے جس نے ایک سال کے دوران مارشل لاٹ آرٹس کٖکس مارنے کا ریکارڈ بنایا، اپنے بتیس عالمی ریکارڈ ز کے باعث یہ پہلا پاکستانی ہے جسے ہال آف فیم میں جگہ دی گئی ہے جن میں سے 5 ریکارڈ گینس بک آف ریکارڈ جرمنی میں شامل ہیں۔