زیادہ ون ڈے سنچریاں، ہاشم آملہ نے سعیدانور،ڈیویلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعہ 21 اگست 2015 16:07

زیادہ ون ڈے سنچریاں، ہاشم آملہ نے سعیدانور،ڈیویلیئرز کو پیچھے چھوڑ ..

سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار سنچری داغی جو ان کے ون ڈے کیریئر کی 21 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق پاکستانی اوپنر سعید انور اورجنوبی افریقی کپتان اے بی ڈ ویلیئرز کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور 21 سنچریاں بنا کراپنے ہم وطن کھلاڑی ہرشل گبز کے ہم پلہ ہو گئے، اس کیساتھ ساتھ ہاشم آملہ نے ون ڈے میں زیادہ رنزوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کارل ہوپر اور رام نریش سروان اور پاکستان کے شعیب ملک اور رمیزراجہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کے سچن ٹنڈولکر 49سنچریاں بناکر سرفہرست ہیں۔