سب سے بڑی کمزروی میری بیوی ہیں، اولاد میں کبھی فرق نہیں رکھا اور نہ ہی والدین کو رکھنا چاہئیے۔ فخر پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی زندگی سے متعلق دل کی باتیں بتا ڈالیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 16:08

سب سے بڑی کمزروی میری بیوی ہیں، اولاد میں کبھی فرق نہیں رکھا اور نہ ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) :نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے فخر پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے اپنی زندگی سے متعلق دل کی باتیں کہہ ڈالیں. انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ دکھ اپنی بلی کے مرنے پر ہوا. اس عمر میں بھی بلی مرگئی توبہت رونا آیا،بلی سے بہت محبت کرتاہوں، ایک بلی مرگئی تھی، اس کا ایک کالابچہ تھاجو کہیں باہر گھومنے جاتے ہوئے مرگیا یا شاید کہیں کھوگیا، بلی بہت چلائی اور گھومتی پھری، جب بھی اسے دیکھتاتوآنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

اُنہوں نے بتایاکہ ابھی بھی نواسی اگر باہر جائے اور کوئی بلی کا بچہ مل جائے تواسے اٹھاکرگھر لے آتی ہے اور نانی کو دکھاتی ہے کہ سڑک پر تھا، گاڑی کے نیچے آکر مرجاتااور یہ بھی ایک طرح کی منظوری ہوتی ہے جس کے بعد وہ بچہ ہمارے گھر کا حصہ بن جاتاہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ زندگی میں اتارچڑھاﺅآتے رہتے ہیں، مشرف اور ان کے ساتھیوں نے تکلیف پہنچائی لیکن میں سوچتاتھاکہ میں نے کیادیا اورانہوں نے کیا کیا۔


ڈاکٹر قدیر نے انکشاف کیا کہ اُن کی سب سے بڑی کمزوری اولادنہیں بلکہ ان کی بیگم ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ بیگم کو دکھ یا تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا، شروع سے ہی بیگم سے محبت تھی اور پھراس میں کمی نہیں آئی، انہوں نے بتایا کہ میری بڑی بیٹی مجھ سے زیادہ مانوس ہے۔ قدرت کانظام ہے کہ بعض اوقات کوئی بچہ آپ سے زیادہ پیار کرتاہے لیکن والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کواحساس نہ ہونے دیں، سب کو برابری کادرجہ دیں، انہوں نے بتایا کہ ہم میاں بیوی اپنی اولاد میں کبھی بھی فرق نہیں کرتے، اگر ایک بسکٹ ہو تو دونوں کو آدھا آدھاکردیا لیکن بھی فرق روا نہیں رکھا.

متعلقہ عنوان :