شادی کی صحیح عمر 32سال ہے ‘ عالیہ بھٹ

جمعہ 21 اگست 2015 16:12

شادی کی صحیح عمر 32سال ہے ‘ عالیہ بھٹ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کیلئے 32سال کی عمر کو صحیح قرار دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بیشتر اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر جاکر شادی کا فیصلہ کرتی ہیں جبکہ کئی اداکارائیں تو چالیس برس کی ہو جاتی ہیں لیکن وہ شادی کر کے اپنے کیرئیر کو وہیں روکنا نہیں چاہتیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے اب ساتھی اداکاراوں کی پریشانی دور کرتے ہوئے شادی کی ٹھیک عمر بتادی ہے اور یہی نہیں بلکہ خود بھی شادی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

اپنی بچپن کی دوست انوشکا رانجن کی فلم”شادی کا پلاو“کے ٹریلیر کی لانچنگ کی تقریب میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میری عمر 22 سال ہے تاہم شادی کی صحیح عمر 32 سال ہے اسی لیے شادی کا لڈو اب تک نہیں چکھا ہے جس کا کبھی افسوس نہیں کروں گی۔