فیڈرل بورڈ نے فرسٹ ایئرکے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 58.85 فیصد،نتائج ویب سائیٹ پر جاری
جمعہ 21 اگست 2015 16:14
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ماہ اپریل ۔ جون 2015ء میں منعقد ہونے والے ہائر سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان 2015ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعہ کو اعلان کئے جانے والے نتائج کے مطابق امتحانات میں 53856 ریگولر امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 32519 امیدوار کامیاب ہوئے۔
کامیابی کا تناسب 60.38 فیصد رہا۔ امتحانات میں 2353 پرائیویٹ طلبہ میں سے 562 کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 23.88 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 58.85 فیصد رہا۔(جاری ہے)
بورڈ اعلامیہ کے مطابق ریگولر امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے تعلیمی اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے فراہم کردہ پتہ جات پر جاری کر دی گئی ہیں۔
نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج معلوم کرنے کے لئے امیدواران کو FB<space>{Roll Number} لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہو گا۔ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو 31 اگست 2015ء تک اس کا رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دن کے اندر اندر بنام کنٹرول امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.