پی اے سی کے تین روزہ اجلاسوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری

جمعہ 21 اگست 2015 16:15

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے تین روزہ اجلاسوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پی اے سی کے اجلاس منگل 25 اگست سے شروع ہو کر جمعرات 27 اگست تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کریں گے۔ اجلاس میں منگل 25 اگست کو پی اے سی کے اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن اور وزارت دفاع بدھ، 26 اگست کو وزارت دفاع، فنانس ڈویژن جبکہ جمعرات 27 اگست کو فنانس ڈویژن اور وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے 2010-11ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔