سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کے سابق ریسرچ آفیسر کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی
جمعہ 21 اگست 2015 16:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کے سابق ریسرچ آفیسر کی نظرثانی کی درخواست خارج کر دی انور علی نے وزارت دفاع کے فیصلے کو چیلنجز کیا تھا اور عدالت نے درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہوں نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی درخواست گزار انور علی نے عدالت سے شکوہ کیا کہ عدالت نے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا ہے ان کے پاس 10 ہزار روپے نہیں تھے جس کی وجہ سے نظرثانی کی درخواست دائر نہیں کر سکے تھے ان کے پاس کافی شواہد موجود ہیں کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔
جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ آپ نے نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے اس کا سکوپ مہدود ہوتا ہے فیصلے میں اگر کوئی غلطی ہوئی وہ بتائی جائے باقی شواہد ریکارڈ کرنا ہمارا کام نہیں ہے آپ کو یہ ہائی کورٹ میں پیش کرنا چاہئے تھے۔(جاری ہے)
یہاں اشعار سے نہیں قانونی دلائل چلتے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس جمعہ کے روز دیئے ہیں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
اس دوران درخواست گزار پیش ہوئے اور انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کی درخواست درست تھی جس کو خارج کر دیا گیا۔ وزارت دفاع نے مجھے غیر قانونی طریقے سے فارغ کیا انہوں نے شعر پڑھنے کی بھی کوشش کی جو عدالت نے پڑھنے سے منع کر دیا عدالت نے کہا کہ جب آپ قانون میں ریسرچ نہیں کر سکے تو آگے کیا کریں گے آپ سن نہیں رہے ہیں اپ بات سمجھنے کی کوشش کریں۔ تاہم درخواست گزار نے پھر رام کہانی شروع کی تو عدالت نے ان کی نظر ثانی کی درخواست خارج کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.