سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حلقے میں تر قیا تی کام کر وانے والے ٹھیکیدار کو دس روز میں پیسوں کی ادائیگی کا حکم دیدیا

جمعہ 21 اگست 2015 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے اپنے ہی حلقے میں سکیموں ترقیاتی فنڈز لگانے اور ترقیاتی کاموں کے پیسے نہ ملنے پر ٹھیکیدار علی اصغر کو پیسوں کی ادائیگی 10 روز میں کر دی جائے۔

(جاری ہے)

یہ حکم چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے جمعہ کے روز کیا۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ پیش ہوئے اور بتایا کہ ایک ٹھیکیدار کو ادائیگی رہ گئی ہے وہ کر دی جائے گی۔ عدالت نے نظرثانی کی درخواست نمٹا دی۔