ملالہ نے 18سالہ پڑھائی مکمل کر لی،6مضامین میں اے پلس گریڈ حاصل کیا،آصفہ بھٹوزرداری کی مبارکباد

جمعہ 21 اگست 2015 19:13

ملالہ نے 18سالہ پڑھائی مکمل کر لی،6مضامین میں اے پلس گریڈ حاصل کیا،آصفہ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اپنا او لیول مکمل کر لیا جس میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرت ہوئے6 مضامین میں اے پلس حاصل کیاہے ۔جمعہ کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے سرگرم 18 سالہ ملالہ کی اس کامیابی کا اعلان ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے کہ اس نے او لیول کے تمام مضامین میں اے گریڈ حاصل کیاہے۔ملالہ نے میتھ جی سی ایس ای،میتھ آئی جی ایس ای ،بائیولوجی ،کیمسٹری،فزکس اور اسلامک سٹیڈیز میں اے پلس گریڈ حاصل کیا ہے جبکہ تاریخ ،جیوگرافی،انگلش اے اور انگلش اے لٹریچر میں اے گریڈ حاصل کیاہے ۔اگرچہ ملالہ لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں تاہم وہ مسلسل اس بات کا بھی اظہار کرتی رہی ہیں کہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کی شدید خواہش مند ہیں۔سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ملالہ یوسفزئی کواو لیول پاس پر پر مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :