دوسرا ٹیسٹ ، بھارت پہلی اننگز میں 393رنز بنا کر آؤٹ ، سری لنکا نے 3 وکٹوں پر 140 رنز بنالئے

جمعہ 21 اگست 2015 19:19

دوسرا ٹیسٹ ، بھارت پہلی اننگز میں 393رنز بنا کر آؤٹ ، سری لنکا نے 3 وکٹوں ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سری لنکا اور بھارت کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھارت پہلی اننگز میں 393رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا، بھارت کی جانب سے لوکیش راہول 108،روہت شرما79، ویرات کولہی78 اور ردھمن شاہ 56رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کی جانب سے ہراتھ نے 4، دھمیکا پرساد ، اینجلو میتھوز اور چمیرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنالئے، سری لنکا کی جانب سے کوشال سلوا51، کمار سنگاکارا 32 اور تھرمانے 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے امیت مشرا ، ایشون اور امیش یادیوو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے اپنے پہلے دن کے سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 319رنز اننگز کا آغاز کیا تو بھارت کی پوری ٹیم 393رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

دوسرے روز بھارت کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رویندرا ایشون2رنز بنا کر ،امیت مشرا24،شاہ56، اشانت شرما2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے لوکیش راہول 108،روہت شرما79، ویرات کولہی78 اور ردھمن شاہ 56رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کی جانب سے ہراتھ نے 4، دھمیکا پرساد ، اینجلو میتھوز اور چمیرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت کے 393رنز کے جواب میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنا لئے،سری لنکا کی جانب سے کوشال سلوا51، کمار سنگاکارا 32 اور تھرمانے 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے تھرمانے 28 اور کپتان اینجلو میتھوز 19 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سری لنکا کو بھارت کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے ابھی مزید 252 رنز درکار ہیں اور اس کی 7وکٹیں ابھی باقی ہیں

متعلقہ عنوان :