پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ زون ون اور زون ٹو کیلئے ڈراز 25 اگست کو نکالے جائینگے

جمعہ 21 اگست 2015 19:26

پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ زون ون اور زون ٹو کیلئے ڈراز 25 اگست کو نکالے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ زون ون اور زون ٹو کیلئے ڈراز کا اعلان 25 اگست کو شام پانچ بجے جمخانہ گراؤنڈ پرنکالے جائینگے جس میں تمام رجسٹرڈ کلبز کوشامل کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغرعلی خان کے مطابق پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے زون ون اور زون ٹو کیلئے ڈراز کا اعلان 25 اگست کو شام پانچ بجے جمخانہ گراؤنڈ پر نکالے جائینگے ۔

جن کلبز نے رجسٹریشن نہیں کرائی ان تمام کلبز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پچیس اگست تک اپنی رجسٹریشن جمع کرائیں بصورت دیگر ان کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اصغر علی خان کے مطابق پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ اب تک 120 کلبز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جس کیلئے ان کو دو زون میں تقسیم کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :