حلقہ پی کے 93 اپر دیر III کے ضمنی انتخاب کے لئے دو رکنی ٹربیونل کی نامزدگی

جمعہ 21 اگست 2015 19:35

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 اپر دیر III کے ضمنی انتخاب میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے دو رکنی ٹربیونل کی نامزدگی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانبب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری سے پشاور ہائی کورٹ کے دو ججوں پر مشتمل ٹربیونل کی نامزدگی کی گئی ہے۔ ٹربیونل میں جسٹس افسر شاہ اور جسٹس حیدر علی شامل ہیں۔