فریڈم نیشن میوزیکل گالہ کا انعقاد 29 اگست کو ہوگا

جمعہ 21 اگست 2015 19:37

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے اور ایف کے میڈیا پروڈکشن 29 اگست سے فریڈم نیشن میوزیکل گالہ کا انعقاد کرے گا۔

(جاری ہے)

معروف گلوکار میوزیکل گالہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ لیلیٰ خان، سیف خان، سونیا خان اور ذیشان خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ معروف گلوکار محمد شعیب خان اپنے منفرد اسٹائل میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔