Live Updates

فلم ”کٹی بٹی“ پر مداحوں کے ردعمل سے خوش اور مطمئن ہوں،عمران خان

جمعہ 21 اگست 2015 19:51

فلم ”کٹی بٹی“ پر مداحوں کے ردعمل سے خوش اور مطمئن ہوں،عمران خان

ممبئی ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار عمران خان نے کہاکہ وہ فلم ”کٹی بٹی“ پر مداحوں کے ردعمل سے خوش اور مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار عمران خان جن کی فلم ”کٹی بٹی“ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے، پر مداحوں کا اچھا ردعمل آرہا ہے، نے اپنی تازہ گفتگو میں کہاکہ فلم پر مداحوں کے مثبت ردعمل سے خوش اور مطمئن ہیں۔ وہ اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی یا ناکام ہوئی ہے، وہ وہی کردار نبھاتے ہیں جو انہیں بہتر لگتا ہے۔ اداکار نے کہاکہ فلم میں اپنی اور کنگنارناوت کی پرفارمنس پسند کئے جانے پر مداحوں کے مشکور ہیں۔ آئندہ بھی فلمی دنیا میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔ فلم کی شاندار نمائش سینما گھروں میں جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :