فلم ”پیکو“ میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے،عرفان خان

جمعہ 21 اگست 2015 19:52

فلم ”پیکو“ میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے،عرفان خان

ممبئی ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان نے کہا کہ فلم ”پیکو“ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکار عرفان خان جن کو حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن 2015ء میں فلم ”پیکو“ میں بہترین پرفارمنس پر بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے، نے اپنی تازہ گفتگو میں کہاکہ انہیں فلم ”پیکو“ میں اداکاری پر ایوارڈ حاصل ہونے پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیکو میں رانا کا کردار ان کے کیریئر میں اہم ترین نبھایا ہوا کردار ہے، انہیں فخر ہے کہ انہیں یہ کردار نبھانے کا موقع ملا۔ فلم نے توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل کی ہے۔ وہ آئندہ بھی محنت سے کردار ادا کرتے رہیں گے اور مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :