`ستمبر میں دنیا کا خاتمہ نہیں ہورہا، ناسا`
جمعہ 21 اگست 2015 20:23
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) اگر تو آپ کو انٹرنیٹ پر گردش کرتی یہ خبریں پریشان کر رہی ہیں کہ اگلے ماہ ایک سیارچے کی صورت میں زمین پر قیامت برپا ہونے والی ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ ناسا نے اس غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ناسا نے تصدیق کی ہے کہ اگلے ماہ کسی بھی سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کے کوئی امکانات نہیں درحقیقت اگلے سو برسوں تک ایسا خطرہ صفر اعشاریہ ایک فیصد ہے۔
اس سے پہلے انٹرنیٹ پر مسلسل مختلف پوسٹس اور بلاگز میں یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ ایک سیارچہ آئندہ ماہ یعنی 15 سے 28 ستمبر کے دوران زمین سے ٹکرا کر نہ صرف پیورٹکو ریکو بلکہ امریکا اور میکسیکو کے مختلف علاقوں سمیت وسط اور جنوبی امریکا کو بحرالکاہل میں ڈبودے گا جس پر اب ناسا نے اپنا باضابطہ بیان جاری کیا۔(جاری ہے)
ناسا کے زمین کے قریب اشیاء کے محکمے کے منیجر پال کوڈاز کے مطابق ایسی افواہوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں، کسی نے بھی اس حوالے سے شواہد پیش نہیں کیے کہ ایک سیارچہ یاکوئی فلکیاتی اجسام اگلے ماہ زمین سے ٹکرا کر نقصان کا باعث بننے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اتنی بڑی تباہی کا باعث بننے والاسیارچہ آرہا ہوتا تو ہم اب تک اس کے کسی حصے کو دیکھ چکے ہوتے۔یہ پہلی بار نہیں کہ ناسا نے 'قیامت' کی افواہوں پھیلانے کے جوش و خروش پر ٹھنڈا پانی ڈالا ہو اسسے قبل 2012 میں بھی اسی طرح کی افواہوں کی تردید امریکی خلائی ادارے نے کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.